کوٹ ادو ( خبر نگار )کوٹ ادوکے نواحی علاقہ نورشاہ طلائی میں پی ٹی آئی کی جانب سے حقیقی نظریاتی ورکر کنونشن منعقد کیا گیا امیدوار پی پی پی268 عبدالرزاق خان کلاچی نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریہ کو دفن کیا جا رہا ہے اور غریب امیدواروں کی بجائے وڈیروں جاگیرداروں کو پارٹی میں شامل کیا جا رہا ہے وہ غریبوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے عوام غریب امیدوار کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے،عبدالرزاق خان کلاچی نے کہا کہ،حلقہ کی عوام انہین منتخب کریںاین اے 175 کے امیدوار ملک اصغر اعوان نے کہا کہ نوجوان عمران خان کے نظریہ پرعمل پیرا ہو کر اس ملک کو تباہی سے بچائیں،ورکرز کنونشن سے ملک ساجد عبدالشکور بلوچ عبدالغفور بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔