دھنوٹ(کرائم رپورٹر) اسلام شرف انسانیت کا علمبردار دین ہے۔ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والے دین میں کوئی ایسا اصول یا ضابطہ روا نہیں رکھا گیا جو شرف انسانیت سے باہر ہو جس میں اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے جن میں ایک مثالی معاشرے میں تصورکیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد احمد چشتی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے صنعت زار میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بطورانسان اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض پر بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ رکن اے ڈی انجم‘ ڈاکٹر ملک عبدالشکور حیدری‘ جیکب آفتاب نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام انسان آزاد اور حقوق و عزت کے اعتبار سے برابر ہیں۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نازیہ شریف ‘ حافظ شکیل احمد سمیت قلیتی حقوق و دیگر سماجی تنظیمات کے رہنما¶ں و شہریوں نے شرکت کی۔