نوواک جوکووچ سیزن کا آغاز  ایڈیلیڈ اوپن ٹینس سے کرینگے 

Dec 12, 2022


کراچی(سپورٹس رپورٹر ) سربیا کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ آئندہ اے ٹی پی ٹینس سیزن کا آغاز جنوری میں ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے کریں گے۔ 35 سالہ سربین ٹینس آسٹریلیا میں ریکارڈ نو مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ وہ ویزا کی پابندی ختم ہونے کے بعد آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں۔برطانیہ کے اینڈی مرے، کائل ایڈمنڈ اور جیک ڈریپر بھی ایڈیلیڈ میں کھیلیں گے، ایونٹ کا آغاز یکم جنوری 2023سے ہوگا جس کے 15 دن بعد سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میلبورن میں شروع ہو گا۔ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس میں عالمی نمبر پانچ نوواک جوکووچ کے علاوہ اے ٹی پی درجہ بندی کے تین دیگر ٹاپ 10 کھلاڑی شرکت کریں گے ، جن میں کینیڈا کے فیلکس اوگرالیاسائم، روس کے ڈینیل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف شامل ہیں۔ڈبلیو ٹی اے مقابلوں میں بھی ٹاپ 10 کھلاڑی اونس جبیور، آرینا سبالینکا، ڈاریا کساتکینا اور ویرونیکا کدرمیٹووا حصہ لے رہی ہیں۔ آسٹریلین اوپن 16 سے 29 جنوری تک میلبورن میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں