میلسی کے نواح میںاتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، انتظامیہ مزید اموات کی منتظر


 وہاڑی (سٹی رپورٹر) ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواح میںاتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے اڈا آرے واہین،پل غازی عباس،موضع حلیم کھچی،ہری مائنر،مترو،شیر گڑھ،موضع بدھوسمیت مختلف چکوک میں اتائی سر عام انجکشن اور ڈرپس لگانے میں مصروف اب تک متعدد لوگ ان کی بھینٹ چڑھ کر جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن انتظامیہ مزید اموات کی منتظر جس پر شہریوں ملک محمد فاروق،محمد اعجاز،محمد نعمان،محمد اشفاق،اللہ بخش نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک سے کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...