ملتان ٹیسٹ قومی ٹیم کو جیت کیلئے157رنز،انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار

Dec 12, 2022


ملتان ( سپورٹس رپورٹر) ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگیا۔ فیصلہ آ ج ہوگا پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 157رنز درکار جبکہ دوسری جانب انگش ٹیم کو 6 وکٹیں درکار ہیں سعود شکیل اور امام الحق کی پارٹنرشپ نے پاکستانی ٹیم کو ٹریک پر چڑھا دیا کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 355رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں 4 وکٹوںکے نقصان پر امام الحق اور سعود شکیل کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت 198رنز بنائے امام الحق 7چوکوں کی بدولت 60کے انفرادی اسکور پر لیچ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے سعود شکیل 54رنزاور فہیم اشرف 3پر ناٹ آو¿ٹ ہیں پاکستان کے گزشتہ روز آ وٹ ہونے والوں میں عبداللہ شفیق نے 4چوکوں اور 2چھکو ں کی مدد سے 45رنز بناے رضوان نے دو چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے کپتان بابر اعظم صرف ایک رنز بناسکے روبین ،لیچ ،اینڈرسن اور ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ نے 5 آوٹ 202رنز پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 275رنز پر آو¿ٹ ہوگئی بروک نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 14چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 108رنز کی انفرادی اننگز کھیلی کپتان بین سٹوکس نے 1چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 41رنز بنائے انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355رنز کا ہدف دیا پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 مجموعی طور پر 11وکٹیں حاصل کی محمد زاہد نے 3اورنواز نے 1کھلاڑی کو آ وٹ کیا۔آج چوتھے روز کا میچ کھیلا جائے گا۔
ملتان ٹیسٹ

مزیدخبریں