نوائے وقت سروسMULTAN


 جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت )پاک فوج کے بہادر سپوت نشان حیدر کا فوجی اعزاز پانے والے کیپٹن سوار محمد حسین شہید کے 51 ویں یوم شہادت کے حوالے سے مرکزی چیئرمین محبان وطن پارٹی پاکستان پیر میاں محمد حیات شاہ کھگہ کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اورفاتحہ خوانی کی گئی۔
منڈا چوک (نامہ نگار ) حاجی ملک ولایت مونڈا انتقال کر گئے تھے انکے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی ادا کی جس میں میاں امتیاز علیم قریشی، میاں محمد عمران قریشی ، بلال احمد خان ، ڈاکٹر عبدالرشید شیخ ، جمشید خان دستی ،رائے شفیع بھٹی ملک رفیق مونڈا رہنما ملک محمد عثمان لیاقت علی قریشی، پیر عامر اقبال سلطانی ، شیخ رضوان و دیگر نے شرکت کی۔ 
میلسی(نمائندہ نوائے وقت)روحانی بزرگ پیر معصوم شاہ کے عرس پر تین روزہ تقریبات 14.15.16 دسمبر کو ماہی بلوچ میں منعقد ہوں گی تقریب میں دربارکی چادرپوشی، قرآن خوانی، محفل نعت، محفل سماع ہو گی۔
دھنوٹ(کرائم رپورٹر) زمیندار مہر محمد صدیق‘ ڈاکٹر مہر محمد شفیق کے والد مہر محمد رفیق ورہا سابق چیئرمین یونین کو نسل دھنوٹ وفات پاگئے۔ نماز جنازہ میں سید محمد رضاءشاہ گیلانی‘ سید عطائحسین شاہ بخاری‘ سید ضمیر حسین شاہ بخاری‘ سید شاہد شاہ بخاری‘ سید تو قیر مصطفیٰ بخاری‘ ایڈیشنل شیشن جج مہر خورشید انجم‘ میاں ولی محمد کاشف جبلہ قریشی‘ مولانامیاں محمد فاروق قریشی جبلہ‘ انجینئر مہر حافظ محمد اقبال‘ نواب رضی اللہ خاں‘ دانش خان اتیرا‘ رانا شاہد اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ 
خانیوال (نامہ نگار)انسپکٹر موٹروے پولیس مہر اعجاز احمد جوئیہ انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ آبائی گاو¿ں 73/10Rمیں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میلسی(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ رمضان بھٹی کی اہلیہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ بابا نتھے شاہ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خانیوال(نامہ نگار ) روحانی شخصیت بابا حضرت طاہر حسین چشتی کا 20ویں سالانہ چہلم کی تقریب ان کے صاحبزادے ندیم چشتی، پوتا ولید چشتی کی زیرنگرانی دربارہ شریف پر منعقد ہوئی بستی نظام آباد میں دربار شریف پر قرآن پاک کی تلاوت کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ملکی سلامتی اور مرحومین کے لئے دعا کی گئی۔
چوک سرورشہید (نامہ نگار) چوہددری شبیر احمد قانونگواور چوہددری بشارت علی جاوید کی والدہ اور چوہدری محمد یامین آرائیں کی پھوپھی وفات پا گئیں نماز جنازہ میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن