خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح‘ صوبائی وزیر ترقی نسواں

Dec 12, 2022

کراچی(این این آئی) ''خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر 16 روزہ پروگرام اور آگاہی مہم کی اختتامی تقریب  پورٹ  گرینڈ میں رمنعقد کی گئی۔، جس کا اہتمام نادوز سیلون،کراچی کے زیر اہتمام محکمہ خواتین کی ترقی، حکومت سندھ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔اس تقریب کا اہتمام ورلڈ کلاس بیوٹیشن کی سی ای نادوز سیلون اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی معروف ایکٹوسٹ نے کیا اور خواتین کے وسیع تر مفاد میں خواتین سے متعلق پروگراموں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور نادوز سیلون کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔، خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے آواز اٹھانے کے لیے سیدہ شہلا رضا، وزیر برائے ترقی نسواں، حکومت سندھ نے اس موقع پر بطور میزبان شرکت کی۔ سی ای او نادوز سیلون نادیہ بلوچ نے خواتین سے متعلق تمام مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ وہ NAVTIC کے تعاون سے خاص طور پر غریب خواتین کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سمیت متعدد پروگرام چلا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں اور خود کفیل بن سکیں۔ انہوں نے جیلوں میں معذوروں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے بھی ایسے پروگرام بنائے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور جیل کی مدت کے بعد خود کفیل ہو سکیں۔معزز میزبان سیدہ شہلا رضا وزیر برائے ترقی نسواں نے اس تقریب کے انعقاد اور MOU پر دستخط کرنے پر تقریب کے منتظم اور ان کی ٹیم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔مزید، قابل ذکر مقررین بشمول ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے خواتین کے مقصد کے لیے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت کا اظہار کیا ہے۔تقاریر کے بعد خواتین کاز کے لیے خدمات کے اعتراف میں نمایاں شرکاء میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔آخر میں تمام مہمانوں اور شرکاء کے لیے عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں