مکرمی !میں آپکے اخبار کی وساطت سے اعلیٰ حکام کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ گورنمنٹ پنجاب نے پچھلے سال 2021-22 ءمیں جو عارضی کالج اساتذہ یعنی سی ٹی آئیز ہائیر کیے تھے ان کی تنخواہ اب تک ادا نہیں کی جبکہ اس سال نئے اساتذہ کے لیے بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ ایک صریح ظلم ہے کہ بے روزگار اساتذہ بھرتی کیے جائیں انہیں پورا سیشن تنخواہ نہ دی جائے وہ اپنے گھر سے خرچ لیکر کالجز میں پڑھائیں سیشن ختم ہونے کے بعد بھی انہیں تنخواہ نہ ادا کی جائے۔ حالانکہ سسٹم ایسا ہونا چاہیے کہ انہیں دوران سیشن ہی تنخواہ مل جائے۔ دوسرا جن لوگوں نے میٹرک اور انٹر امتحانات کی ڈیوٹیاں دی تھیں انہیں ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا حالانکہ مذکورہ امتحانات کے رزلٹ بھی آ گئے ہیں اور بورڈ نے نئے سیشن کے لیے ذمہ داریاں لگانا شروع کر دیں ہیں۔
( اسسٹنٹ پروفیسر محمد نواز گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈنگہ گجرات)
کالج اساتذہ کی تنخواہ میں تاخیر
Dec 12, 2022