کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوارکوجامعہ بنوریہ عالمیہ کادورہ کیااورنائب مہتمم مولانا فرحان نعیم و جامعہ کے غیرملکی طلبا و اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔نائب مہتمم جامعہ سے ملاقات میں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور دیگر دینی مدارس کی تعلیمی خدمات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے بنوریہ آمد پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جامعہ کے شعبہ غیر ملکی کے کانوکیشن میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ دینی مدارس کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں اور مفت تعلیم دینے میں مدارس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہاں غیر ملکی طلبا بھی پڑھتے ہیں۔ انشا اللہ سالانہ تقریب کے موقع پر ضرور شرکت کرونگا۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ جامع وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر قادر پٹیل، پیپلز پارٹی کے رہنما علی احمد خان بھی وزیراعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعلی سندھ کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد،نائب مہتمم سے ملاقات
Dec 12, 2022