مکرمی! کوئی مشورہ دیتا ہے، بکریاں پال لو، بھینسیں رکھ لو، مرغیاں پال لووغیرہ وغیرہ لیکن میں ایک نہایت آسان مشورہ دوں گا جس کے گھر میں اگر تھوڑی سی بھی کچی زمین ہے یا نہیں بھی ہے گھر میں یا چھت پر گلوں میں یا بالٹی یا کھلے برتن میں مٹی ڈال کر اس میں کھجور کے بیج، آم کی گٹھلیاں دبا دیں یا نرسری سے چھوٹے نایاب پودے خرید کر ان کو بڑا کریں۔ 5-10 سال بعد نرسری والوں کو موبائل پر فوٹیج دکھا کر فروخت کے لیے قیمت طے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح جو سبزیاں بیلوں پر لگتی ہیں ان کو گھر کی چھت پر گلے میں اُگا سکتے ہیں مثلاً کریلے، توری، گھیا، کدو، کھیرے، چینی ، پیٹھا، خربوزہ اور توبوز وغیرہ ، سبزیوں کے لگانے کا ابھی موسم ہے۔ جن لوگوں کے پلاٹ خالی پڑے ہیں یا کھیت میں انہیں پھلدار درخت بھی لگانے چاہئیں یا لکڑی حاصل کرنے کے لیے بھی درخت لگائے جا سکتے ہیں۔ (ایم ۔ وائی ناز لاہور)
غریب کیا کرے؟Q
Dec 12, 2022