تلہ گنگ ( نامہ نگار )جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران مولانا جمال الدین ایم این اے نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے اعلان دھوکا ہے ۔ عزیمت سے بچنے کیلئے صرف بیانات کا سہارا لینے کی ایک اور ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں ان کے تمام دعوے اور منصوبے بری طرح ناکام ہوگئے ہیں عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت آ چکا ہے، تلہ گنگ میں جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنماء چوہدری عبدالجبارکی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا جمال الدین نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ کے غیر آئینی مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے،مولانا جمال الدین ایم این اے نے حافظ حسین احمد کی جمعیت علماء اسلام میں دوبارہ واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا حافظ حسین احمد اپنے اصلی گھر واپس لوٹ آہیں۔