مری(نامہ نگار خصوصی) لارنس کالج مری کے پرنسپل بریگیڈیئر مجاہد عالم سے ایک وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ایک ہی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی کہ ضلع مری کے طلبہ کے لیے لارنس کالج کے دروا زے کھولے جائیں اور گزشتہ دور میں ختم کیا گیا کوٹہ بحا ل کیا جائے وفد میں امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی،مری کی ممتاز سیاسی سماجی مذہبی شخصیا ت محمد سفیان عباسی، پروفیسر لیاقت عباسی،حافظ شکیل عباسی اور فاران عباسی شامل تھے بریگیڈیئر مجاہد عالم نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں موقف رکھا جائے گا اور بہت جلد مری کے طلباء کو خوشخبری دی جائے گی اس موقع پر لارنس کالج کے پرنسپل کو وفد نے مری و کوٹلی ستیاں میں الخدمت فاونڈیشن کی سماجی سرگرمیوں اور جماعت اسلامی ضلع مری کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے بھی بریفننگ دی۔
لارنس کالج مری کے پرنسپل بریگیڈیئر مجاہد عالم سے وفدکی ملاقات
Dec 12, 2022