ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)فیصل منیروٹونے بطو رکینٹ ایگزیکٹوآفیسرٹیکسلاکاباضابطہ چارج سنبھال کرکام شروع کردیا،ٹیکسلاکینٹ کے علاقوں میں بسنے والے تمام شعبہ جات سے متعلق لوگوںکے مسا ئل حل کرنے کیلئے عملی طورپرمتحرک ہوگئے،فیصل منیروٹونے مختلف عوامی وفود،جن میںراجہ ربنو از ،او رآصف رضاجوڑا،بھی شامل تھے سے دوران ملاقا ت کہاکہ ہمارامقصدعوام کیلئے پریشانیاںپیدا کر نا نہیں،بلکہ عوام کودرپیش مسائل ومشکلات کاقانون کے دائرے میںرہتے ہوئے حل تلاش کرناہے اور عا م لوگوںکی زندگی میںآسانیاںپیداکرکے انہیں قا نونی تحفظ فراہم کرناہے،فیصل منیروٹونے کہاکہ کینٹ بورڈکی جانب سے ٹیکسلاکینٹ کے علاقوں میںآنے والے لوگوںپرقانون کے مطابق ٹیکسوں کانفاذکرکے انہیںبھاری مالی بوجھ تلے دبانانہیں ، بلکہ جائزٹیکسوںکی وصولی کرکے کینٹ کے علاقوں میںبسنے والے لوگوںکوزندگی کی تمام آسائشیںمہیاء کرناہوتاہے،قابل نفرت ہیںوہ لوگ،جوکینٹ بورڈانتظامیہ اورعوام کے درمیان خلیج کی دیوارحائل کرتے ہیں،انہوںنے مزیدکہاکہ خاردارتا روں کے اندربسنے والے لوگوںبالخصوص تاجربرادری ،کرا یہ دارطبقہ،اوربیرونی آبادیوں،جن میںگیٹ نمبرپا نچ کاعلاقہ ،وحدت کالونی ٹیکسلا،حسن کالونی ،کوہسا رکالونی ٹیکسلا،اوردیگرجڑواںآبا دیاں،جوکینٹ کی حدودمیںشامل ہیں،میںاپنے طورپراورکینٹ بو رڈ کی مارکیٹوںمیںکرایہ داری نظام کے تحت کارو بارکر نے والے جتنے بھی طبقات ہیں،ان سے کے حقوق کاتحفظ ہم پرلازم ہے،اورہم اسی اصول کے تحت عو ا م کے حقوق کاتحفظ کرتے ہوئے انہیں مسائل کی د لد ل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں گے،کیونکہ عو ا می تعاون بالخصوص تاجرطبقے کے پرخلو ص جذبہ پر مبنی تعاون کے بغیرکوئی بھی سرکاری ادارہ اوروہا ں بیٹھ کرخدمات انجام دینے والے اپنے نیک ارادو ں میںکامیاب نہیںہوسکتے،غلط فہمی کی بنیادپرمقابلہ بازی کی فضاپیداکرنے والے کبھی معاشرے میں باو قارمقام حاصل نہیںکرسکتے،ٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوںمیںبسنے والے اورکینٹ بورڈکی مارکیٹو ںاوربازارو ںمیںکار وبارکرنے والے لوگوںکی تمام مشکلات کاقانون کے مطابق حل تلاش کیا جا ئے گا،اورکسی کیلئے کوئی پریشانی پیدانہیںکی جائے گی،عوامی وفودکی جانب سے نئے ایگزیکٹوآ فیسر فیصل منیروٹوکوسابقہ اورموجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا،اوراس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹیکسلا کینٹ کے عوام بالخصوص تاجربرادری اورکرایہ دار طبقہ کینٹ بورڈانتظامیہ کے ساتھ ہرمعاملے میںتعا و ن کرے گا،وفودنے انتہائی اعلی حسن اخلاق کے عملی مظاہرے پرخوشی ومسرت کااظہارکیا،ا ورخوشگوا ر یت پرمبنی کینٹ آفیسرفیصل منیروٹوکی گفتگوپراطمینان کااظہارکیا۔
کینٹ بورڈکی جانب سے ٹیکسلاکینٹ کے علاقوںمیںآنیوالے لوگوںپرقانون کے مطابق ٹیکسوںکانفاذکرکے دبانانہیں،وفد سے گفتگو
Dec 12, 2022