فتح جنگ ( نامہ نگار)سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کو نسل اٹک سردار احسن خان ملا ل نے کہا ہے کہ چوہد ری نثار علی خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ،ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کرینگے دونوں حلقو ں سے الیکشن لڑنے کا اعلان خوش آئند ہے ایک بیا ن میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک کے واحد سیاستدان ہیں جن پر کرپشن کا داغ تودور کی بات ان کے سخت ترین مخالفین بھی آج تک الزام تک نہیں لگا سکے یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کا احترام اور عزت کرتی ہے ان جیسے محب وطن دیانتدار اصولوں پر کاربند رہنے اور ایمانداری سے قوم و ملک کی خدمت کرنے والے سیا ستدان کسی بھی جماعت اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں چوہدری نثار علی خان کی پوری زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے انھوں نے ملک و قوم اداروں کی عزت اور ا صولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا انھوں نے ملک مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا اور اپنے مفادات کو قومی مفادات پر تر جیح دی سردار احسن خان ملال نے کہا ہے کہ چوہدری نثا ر علی خان کا دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے حلقے کے عوام کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور جو لوگ ان کو سیاستدان سے آئوٹ کرنے بارے سوچ رہے تھے ان کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے انھوں نے کہاآج بھی ان کے پایہ کو ئی سیاستدان نہیں ہے آئندہ الیکشن میں وہ قوم و ملک کی خدمت کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور اس ملک کی بہتری اور عوامی فلاح کیلئے ماضی کی طرح بھر پور جدوجہد کرینگے ۔