عوام کیساتھ سیاسی رشتے کوقائم رکھناچاہتاہوں،چوہدری نثار 


ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وز یر چو ہدری نثارعلی خان نے سابقہ کونسلرواہ کنٹو نمنٹ بور ڈملک سعیدنوازراجہ کی رہائش گاہ پرحلقہ ٹیکسلاواہ کے اپنے ساتھیوںکے مشاورتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس حلقہ کے لوگوںکی محبت کو فر اموش نہیں کرسکتے ،اس حلقہ میںباربارآنے کا مقصدیہی ہے کہ میںاس حلقہ میںعوام کیساتھ سیاسی رشتہ کوقائم رکھناچاہتاہوں،میرے دوست احباب حلقہ بھرمیںعوام رابطہ کومضبوط بنائیں،اورکام کرنے والے دوستوںکواگلی صفوںمیںجگہ دیں،اس موقع پرٹیکسلاواہ کینٹ اورگردونواح سے ان کے دوست احباب کثیرتعدادمیںموجودتھے،چوہدری نثارعلی خا ن نے میزبان تقریب ملک سعیدنوازاورملک اسما عیل نوازکاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ وقت آنے پرمشا ورت سے فیصلہ کرونگاکہ کس پارٹی میںشمولیت اختیا ر کرنی ہے یا نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن