عمران خان کا الیکشن کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے،ملک عبدالحمید 

Dec 12, 2022


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 2کے سینئر نائب صد ر ملک عبدالحمید آف حطار نے کہا ہے کہ عمران خان کا الیکشن کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی قائد میاں محمد نواز شریف کا وطن واپسی پر شایان شان استقبال کیا جائے گا جھوٹ فریب کی سیاست کا خاتمہ جلد ہو گا عوام پی ٹی آئی کو مسترد کر دیں گے ،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اب اپنی ناکامیوں کا ملبہ اتحادی حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں سازشیوں کو عوام مسترد کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے انشااللہ آئندہ الیکشن میں کھلاڑیوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔
 

مزیدخبریں