ابوظہبی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی توثیق کر دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو اے ای‘ اسرائیل‘ آزاد تجارتی معاہدے پر رواں برس مئی میں دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت 96 فیصد تجارتی اشیاء پر ٹیکس کم یا ختم کر دیا جائے گا۔ اماراتی وزیر کے مطابق 2022ء کے پہلے 9 ماہ میں اسرائیل امارات کے درمیان دو ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان رواں برس کی تجارت پچھلے سال سے 114 فیصد زیادہ ہے۔ آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پیش رفت بڑھے گی۔