کامرہ کینٹ(نامہ نگار)الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کی حمایت کرنیوالے سابق جنرل کونسلر غلام محمد دوست ، احباب اور برادری سمیت چنگیز خان کے قا فلے میں شامل ہو گئے آئندہ انتخابات میں چنگیز خان کو بھرپور طریقہ سے سپورٹ کا اعلان کر دیا اس موقع پر شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چنگیز خان نے کہا کہ نہ سرکاری پارٹی،نہ بڑی پارٹی ،نہ فنڈز ،نہ نوکریاں پھر بھی لوگ ہمارے گروپ پر اعتماد کرتے ہوئے شامل ہو رہے ہیں اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور گروپ میں شامل ہونے والوں کا یقین دلاتے ہیں کہ انہیں کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گاتقریب میں انجمن تاجران فوڈ مارکیٹ کے صدر حاجی سائیں دلنواز ،پی ٹی آئی کے سا بق چیئرمین ذاکر خان ،ایوب خان ،سابق کونسلر دلنواز سادہ ،نسیم خان نمبردار ،سابق امیدوار کونسلر حاجی اقبال میر، افضل خان ،سجاد خان ،تنویر آرائیں ،لالہ ریاست ،واجد خان ،عاقب خان علیزئی ،عابد خان ،اکثر خان ،نایاب علی ،عنایت اللہ خان ،رفاقت خان ،ملک نسیم کے علاوہ دیگر معززین علاقہ موجود تھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ ہفتہ ایک اہم سیاسی دھڑا بھی چنگیز خان کے قافلے کا حصہ بننے جا رہا ہے ۔