بھڑکیں مارنے،عملی خدمت کی سیاست میں فرق ہوتا ہے،ملک کامران خاکی  

Dec 12, 2022


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ملک کامران خاکی نے کہا ہے کہ بھڑکیں مار نے اور عملی خدمت کی سیا ست میں فرق ہوتا ہے عوام سازشیوں کو جان چکے امیدوار برائے قومی اسمبلی سید زلفی بخاری نے حلقہ این اے 50 میں ترقیاتی پیکج دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میںانہوں نے کہا کہ اٹک میں ترقیاتی کاموں کے کریڈٹ لینے والے اگر عملی اقدامات کرتے تو پسماندگی کا خاتمہ ہو چکا ہوتا لیکن صرف اپنے منہ میاں مٹھو بننے والوں نے علاقہ کو غربت اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ تحصیل جنڈ اور تحصیل پنڈی گھیب میںکروڑوں روپے کے ٹینڈرز جاری کروا کر سید زلفی بخاری نے ثابت کر دیا کہ وہ عوامی لیڈر ہیں اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی انکا مشن ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ مزیدخوشخبریاں جاری رہیں گی فتح جنگ کے لئے بھی جلد ترقیاتی پیکج دیا جائے گا جب عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہ ہوں تو محض سوشل میڈیا کی حد تک بھڑکیں مارنے والے عناصر کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آ جاتی ہے۔
 

مزیدخبریں