ْْ مری میں دوسو بیڈ کا ضلع ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی بنے گا،پی ٹی آئی رہنما ؤ ں کا بستال موڑ تا رنس کالج روڈ کی افتتاحی تقر یب سے خطاب 

  مری(نامہ نگار خصوصی) انتہائی اہم سڑک  بستال موڑ تا رنس کالج کا  افتتاح مستعفی ایم این اے پرو فیسر صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر ریٹائرڈ لطا سب ستی کر دیا ۔ اس موقع پر مزکورہ عوامی نمائندوں کا علاقہ کے عوام نے فقید المثال استقبال کیا ۔ ایسے میں انہیں پھولوں کے ہارپہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں اس دوران فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔اس طرح یہ تقر یب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میں پی ٹای آئی سمیت دوسری جماعتوں کے اراکین اور ممتاز شخصیات نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا سپاسنامہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور فوکل پرسن اور سینئررہنما پی ٹی آئی سا جد عباسی نے پیش کرتے ہوئے اس میگا پرو جیکٹ پر ایم این اے اور ایم پی اے کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایم این صدا قت علی عباسی،لطاسب ستی نے کہا کہ ہمارے تین سا لہ دور میں ضلع مری کیلئے بے پناہ پروجیکٹ دیئے گئے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،ان کا کہنا تھا کہ ضلع مری کوہسار کے لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے جو پنجاب کی تاریخ میں پچیس یونین کونسلوں پر مشتمل ضلع کا انعقاد ہے جو ایک ناممکن کام تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مری کے لئے تین ارب سر کا ر ی دفاتر کیلئے مختص ہو چکے ہیں جبکہ تین ہزار سے زا ہد ادارے کام کریں گے اور مقامی لوگوں کیلئے روز گا ر کے مواقع ملیں گے۔ ایسے میں ضلع مری کیلئے پو لیس کی بھرتی میں دوسرے ضلع سے کسی بھی شخص کو بھر تی نہیں کیا جائے گا، دوسو بیڈ کا ضلع ہیڈ کواٹر ہسپتال بھی بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر کسی وزا ر ت کے خلوص نیت کے ساتھ کام کیا اور اللہ نے سرخرو کیا، کوہسار یونیورسٹی میں مری کی طالبات  ہی بھر پور استفادہ کر رہی ہیں جبکہ دوسے علاقے کی طالبات نہ ہونے کے برابر ہے  اور یہ ہی ہماری کاوش کے ثمر ا ت مل ہیں جن کے نتیجے میں ان طالبات کے والد ین دعائیں دے رہے ہیں ۔ مری ٹی ایچ کیو میں سرجن کی کمی کے حوالے سے انھوں نے وعدہ کیا کہ لاہور جاتے ہیں پہلی ترجیح سرجن ڈاکٹر کی تقرری کی کوشش کریں گے ۔انہو ں نے  بتایا کہ آئندہ دو سر ے  فیز میں مری سے براستہ بھتیاں باڑیاں؎ ہو  گا جو کہ متبادل کے طور پر ایک بہترین شارع ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ساملی سنی ٹوریم کو بھی جنرل ہسپتال کا درجہ مل گیا ہے۔ اس تقریب میں یونین کونسل نمبل کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جماعت اسلامی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد عباسی نے بھی دل کھول کر ایم این اے اور ایم پی کو ان کی ضلع مری کی عوام اعل ء خدمات پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے صدر پی ٹی آئی مری سہیل عرفان عباسی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ندیم،راجہ خرم زمان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مری میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام آمدہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت سے انھیں کامیاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن