میلسی(تحصیل رپورٹر ) ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی اور ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی کی فراہم کردہ ایک ارب روپے کی گرانٹ سے میلسی کہروڑ پکا روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو گیامتعلقہ افسران اور معززین علاقہ کی موجودگی میں سابق ناظم سید اقبال شاہ نے اس موقع پر دعائے خیر کر آئی اور کام کا آغاز کر دیا گیا۔ ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ایک ارب روپے کی گرانٹ سے میلسی تاضلعی حدود کہروڑ پکا روڈ میلسی 15 کلومیٹر 24 فٹ چوڑائی پر مشتمل یہ سڑک چار ماہ کے اندر مکمل ہوگی اس سڑک کی تعمیر سے میلسی اور کہروڑپکا کے لوگوں کو گزشتہ پندرہ سال سے جاری اذیت سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے پورے کر دیے ہیں اور اپنے علاقے کی تمام محرومیاں آئندہ بھی دور کریں گے اس موقع پراس موقع پر سید ناصر شاہ میاں شہزاد آرائیں حاجی صادق سید خورشید شاہ مہر محمد ارشاد فیاض خان جوئیہ جہاں زیب شاہ اور شہزاد اختر بھی موجود تھے۔
کہروڑ پکا روڈ 4 ماہ میںمکمل ہوگی، محرومیاں دور کرینگے ، جہانزیب کھچی
Dec 12, 2022