صوابی (نامہ نگار ) موضع متھرہ ڈاگئی کے سماجی کارکن سیار خان نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں آزادی کے بعد تاحال اسلامی نظام نافذ نہیں ہو سکا۔ جس کی وجہ سے سزائیں نہ ہونے کی وجہ سے قتل و غارت اور دیگر جرائم میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انتہائی نا انصافی اور ظلم ہے۔ ہمارے دین اسلام میں قصاص اور دیگر سزائیں مقرر ہیں اگر اس پر عملدر آمد کیا جا سکے تو کوئی بے گناہ قتل یا دیگر جرائم نہیں کریگا اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ اسلامی سزائیں دلوانے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظام رائج کرے پاکستان کے مسلمان سکھ کا سانس لے سکے اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
حکومت اسلامی سزائیں دلوانے کے لئے فوری طور پر اسلامی نظام رائج کرے،سیار خان
Dec 12, 2022