نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرسردار رشید طاہری معاملہ فہم، قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں 


ریڑہ (سروے رپور ٹ سرفراز احمدسے)عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرسردار رشید طاہری نے حقیقی معنوں میں ایک کامیاب، خوشحال، پر اعتماد، مہذب، موثر، لائق، معاملہ فہم، جرات مند اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال انسان ہیں۔ و سردار رشید طاہری ضلع باغ کے ان چند لوگوں میں سے ایک ہے جن کو ہر نازک وقت پرلوگوں کی نظریں اٹھتی ہیں اور وہاں سے تسلی پا کر ہی لوٹتی ہیں.عمومی طور پر سردار رشید طاہری ایک اچھے، سچے، کھرے اور ذمہ دارسیاسی کارکن ہیں۔ وہ زیادہ اہمیت اجتماعی مفاد کو دیتے ہیں اور اس تگ و دو میں رہتے ہیں کہ کسی طرح اجتماعی زندگی کی گاڑی ٹریک پر آجائے تو لوگوں کے انفرادی مسائل حل ہو جائیں.اس وقت سٹیسٹکلی اگر دیکھا جائے اور میرٹ کی بات کی جائے توسردار رشید طاہری نے اپنی یونین کونسل کلین سویپ کی ہے اور اپنے حلقہ میں دوسری بڑی لیڈ کیساتھ ڈسٹرکٹ کونسلر کی سیٹ جیت کر پارٹی کو تحفے میں دی ہے.یہی نہیں بلکہ تحصیل ریڑہ سے ڈسٹرکٹ کونسلر کی چاروں نشستیں اور پوری شرقی حلقے میں لوکل کونسلر کی ساری نشستیں پی ٹی آئی کے نام رہی اس لیے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گراؤنڈ ریالٹی کو سامنے رکہتے ہوئے ضلع چیئرمین مرکز ریڑہ سے بنایا جائے۔ اور اس کیلئے سردار رشید طاہری صاحب سے بہتر اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا. ہم قیادت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ لوگوں کے جذبات، احسات کو ملحوظ رکہتے ہوئے سردار رشید طاہری کو ضلعی چئیرمین بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن