باغ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی نڑیولہ رقبہ دھار کے رہنما لعل حسین ملنگ نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی اس شکست کو ہم تسلیم کرتے ہیں پیپلز پارٹی باغ کے اندر مضبوط ومستحکم ہے سردار قمرالزمان خان پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا لعل حسن ملنگ نے کہا کہ سردار قمرالزمان خان کے دور کے کارناموں کو باغ کے عوام آج بھی یاد کر رہے ہیں میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور میں اسکی بھرپور حمایت وتائید کروں گا۔