عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں فلاپ ہوچکا ، راجا محمد ممتازخان 


مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )سیاسی وسماجی بزرگ رہنما و ریٹائرڈفاریسٹ آفیسر راجا محمد ممتازخان نے کہا ہے کہ عمران خان کا بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں فلاپ ہوچکا ہے،حکومت پاکستان ماحولیاتی اقدامات کرنے میں سنجیدہ نہیں،شجرکاری کے نگہبان ہزاروں کی تعداد میں گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، انسانوں میں درختوں کی اہمیت و افادیت سے متعلق شعور بیدار کیاجائے، ان کو آنے والے خطرات سے آگاہ کیا جائے
 اور شجرکاری کے حوالے سے سالانہ وقتی اور عارضی مہم چلانے کے بجائے مستقل اوردائمی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کا مستقبل تاب ناک ہو اور ماحولیات کا تحفظ ممکن ہوسکے۔حکومت پاکستان ماحولیاتی اقدامات کرنے میں سنجیدہ نہ ہے،شجرکاری کا بڑا منصوبہ بلین ٹری خطرے میں ہے،آزادکشمیر میں شجرکاری کیلئے کوئی اقدامات نہ کیے گئے ہیں مزید فنڈز کی کمی کی وجہ سے شجرکاری کے نگہبان ہزاروں کی تعداد میں گزشتہ 6ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں،آج کل پودے لگانے کا کام جاری ہونا چاہے تھا لیکن فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے نرسریوں سے پودے نکاسی نہیں ہوسکتے۔عمران خان کا شروع کردہ شجرکاری کا آزادکشمیر میں کامیاب منصوبہ خطرات کا شکار ہے۔
ان خیالات ک اظہار ریٹائرڈفاریسٹ آفیسر راجا محمد ممتازخان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شجرکاری کیلئے پہلے نرسریاں تیار کی جاتیں ہیں وافر رقم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نہیں دی جارہی ہے 

ای پیپر دی نیشن