پنڈدادنخان(نامہ نگار)للہ جہلم ڈیول کیرج وے ناقص تعمیراتی حکمت عملی کے باعث روزانہ ہزاروں مسافروں کیلئے عذاب جان بن گیا۔مٹی اور دھول اڑنے کے باعث مقامی آبادیوں کے مکین پریشان ھیں تو دوسری طرف جگہ جگہ کھدائی اور دلدل کے باعث ٹریفک کا بلاک ہونا بھی معمول بن گیا زیر تعمیر ایک سو اٹھائیس کلو میڑ طویل سٹرک سست روی کا شکار جگہ جگہ گاڑیاں سڑک میں دھنسنے سے ٹریفک کی روانی متاثر سیفٹی بورڈ ودیگر jحفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات معمول پانی کے استعمال نہ ھونے کے باعث مٹی دھول اڑنے سے لاکھوں افراد متاثرہو رہے ہیں ۔
ناقص تعمیراتی حکمت عملی، للہ جہلم ڈیول کیرج وے مسافروں کیلئے عذاب جان بن گیا
Dec 12, 2022