حکومت پنجاب عوام کوسہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر الیاس


گوجرخان(نامہ نگار)حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کے لیے کوشاں ہے،ہسپتالوں میں ڈیوٹی ڈاکٹرز لوگوں تک اسکے ثمرات پہنچائیں،ان خیالات کا اظہار ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کے دورے کے دوران کیا،ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی  نے انہیں بریفنگ دی ،ڈی جی ہیلتھ نے ای آر، لیبر روم، میڈیکل سٹور، او پی ڈی، ای پی آئی سنٹر، لیبارٹری اور بلڈ بنک اور ایمرجنسی کا دورہ کیا،انہوں نے آوٹ ڈور اور ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے ڈاکٹرز و عملے کے رویے اور سہولیات کے بارے میں سوالات کیے، اور انکے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں وہ لیڈیز اینڈ جینٹس وارڈز میں بھی گئے،اور اتنتظامات اور سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا،ہسپتال کے مختلف حصوں اور شعبوں میں ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر ادریس خواجہ نے انہیں بریفنگ دی۔ڈاکٹر الیاس نے ڈاکٹرز اور سٹاف سے کہا کہ وہ مشنری جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں،کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔

ای پیپر دی نیشن