ریسکیو 1122  کی جانب سے سرمائی سیزن کیلئے  ایمرجنسی کور پلان پر کا م جاری 


مری(نامہ نگار خصوصی) پنجاب ایمرجنسی سروسرریسکیو 1122  کی جانب سے سرمائی سیزن پر بنائے جانے ایمرجنسی کور پلان پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ریسکیو 1122 کنٹرول روم چوبیس گھنٹے گھلا ہے ۔  ایک پرس ریلز میں بتیا گیا ہے کہ امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت کاروائی کے احکامات جاری ہیں،خراب موسم،دھند، ممکنہ برف باری اور موسلادھار بارش کے دوران لمبے سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز الرٹ جاری،شہری اپنی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر پارک کریں۔شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیو کریں،ٹریفک قوانیں پر مکمل عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...