چکوال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع میں تمام صوبائی محکموں کے افسران و اہلکاران کو سختی سے احکامات جاری کئے ہیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ دفتری اوقات کار کی مکمل پیروی کی جائے اور پابندی وقت کا اصول برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کے لئے دفاتر میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے حکمنامہ میں کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسران و اہلکاران کی حاضری کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور غیر حاضری کے مرتکب افسران و اہلکاران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کو افسران اور اہلکاروں کی غیر حاضری کے باعث شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہرگز قابل برداشت نہیں ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ دفتری اوقات کار کی پیروی کی جائے، ذیشان حنیف
Dec 12, 2022