کامرہ کینٹ(نامہ نگار)اٹک کا تیسرا ایوا رڈ شو بلدیہ ہال اٹک میں منعقد کیا گیا ۔ جس کے چیف آرگنا ئزر گلو کار حکمت اعوان تھے جبکہ مہما ن خصو صی منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹا ؤن ملک جا وید اختر کے صاحبزادے ملک احمد حسن اور شیخ عاصم انور تھے ۔ اس موقع پر سینئر صحا فی و صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک شیخ جا وید اقبا ل ، کا شف الیا س ، ثاقب بابو ، عبداللہ خان، محمد ریحان اور اسد اللہ خان نے خصو صی شرکت کی ۔ سٹیج سیکر ٹری کے فرا ئض صحا فی ملک فہد اور سو نو شاہ نے انجا م دیئے۔ اس موقع حکمت خان ، سینئر صحا فی و صدر مرکزی انجمن تاجرا ن اٹک شیخ جا وید اقبال ، جمیل خان لاہوری ، ملک الطاف ، ایم ثا قب شا ہ زیب ، محمد کا شف الیا س ، اسد اللہ خان ، عا صم بٹ ، سا جد خان ،شاہ میر ، احسن حیا ت نے بہترین پرفارمنس کر نے والے ادا کارو ں ، فنکا رو ں اور سنگرز میں شیلڈز اور ایوارڈ تقسیم کئے ۔ تیسرے ایوارڈ شو کی تقریب میں فو ک سنگر لیلی جٹی نے، رضوانہ خان ، صو فیہ علی ، شہلا حسن
نے اپنے بہترین پرفارمنس کے جو ہر دکھا کر عوام سے خو ب دا د وصو ل کی جبکہ ملک کے نامور ٹی وی آرٹسٹ شہزا د پپو ، عمرا ن رشدی اور رضوانہ خان نے ون مین شو پیش کر کے عوام کے دلو ں میں گھرکر لیا ، معروف سنگر ارشد راہی ، محسن پا شا ،شیخ وحید ، بہترین ڈرامہ نگا ر چو ہدری ظہیر ، کیمرہ مین قمر علی شاہ ، سو نو شاہ ،علی شان ، را جہ زا ہد نے بھی اپنے اپنے فرا ئض کا احسن طریقہ سے حق ادا کیا اور عوام کو بہترین تفریح مہیا کی ۔ اا؎س مو قع پر چیف آرگنا ئزر حکمت خان اعوا ن نے تمام فنکا رو ں اور سنگرز و دیگر معزز مہما نو ں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم میونسپل کمیٹی اٹک کے چیف آفیسر آفتا ب احمد خان کے شکر گزا ر ہیں جنہوں نے ہما رے ساتھ تعاون کیا۔
اور اٹک کی عوا م کو تفریح کا ایک مو قع فراہم کیا۔ تقریب کے اختتام پر مرکزی انجمن تا جرا ن کے رہنما اونر سلیما ن ما رٹ کی جانب سے فنکا رو ں ، سنگرز اور معزز مہمانوں کے اعزا ز میں مقامی ریسٹورنٹ میں اعشا ئیہ دیا ۔