مری(نامہ نگار خصوصی) ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ حافظ غضنفر علی کی ہدایات پر فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال اور عبیدالرحمن نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی ٹیم کے انسپکٹر وسیم عبّاس ، سب انسپکٹر وسیم اکرم اور کانسٹیبل علی نوازکے ساتھ کارٹ روڈ بس اسٹینڈ مری کے ہوٹلوں کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سانحہ مری فصیلہ کے مطابق ہوٹلز مالکان کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ پندرہ دن کے اندر ہوٹلوں کی رجسٹریشن اور لائسنس کیلئے درخواست دی جائیں ۔ ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کے پاس اگر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کا لائسنس نہ ہوا تو محکمہ سخت قانونی کارروائی کرے گا۔ کیونکہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کے فیصلہ میں مری میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو ریگولیٹ اور رجسٹر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد بھی بغیر لائسنس ہوٹلز اور فلیٹس کے مالکان نے متعلقہ محکمہ (ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ سروسز DTS) سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی جانب سے سانحہ مری فیصلہ کے مطابق ہوٹلز مالکان کو نوٹس
Dec 12, 2022