حضرو (نمائندہ نوائے وقت )ملک امین اسلم اور ملک شمشیر اسلم کی انتھک کاوشوں سے تحصیل حضرو ، تحصیل حسن ابدال کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار مندرجہ ذیل رابطہ سڑکوں کیلئے کروڑوں کے فنڈز منظور،، ٹینڈرز جاری ہوگئے ملک امین اسلم خان کی خصوصی ہدایات پر کئی رابطہ سڑکوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے تحصیل حضرو، لنک روڈ گاؤں اصغر تا لکوڑی لمبائی 3.25 کلومیٹر ممکنہ لاگت 32.073 ملین سڑک گاؤں دلاور آباد تا پولیس چوکی گاؤں فورملی وایا ہواپور لمبائی ساڑھے 4 کلومیٹرممکنہ لاگت 53.124 ملین لنک روڈ نرتوپہ انڈر پاس لمبائی 1.2 کلومیٹرممکنہ لاگت 18.154 ملین، لنک روڈ گاؤں قطب بانڈی لمبائی ساڑھے 4 کلومیٹرممکنہ لاگت 44.678 ملین، شادی خان ویسہ روڈ تا سرکہ چوک لمبائی 2 کلومیٹرممکنہ لاگت 46.720 ملین، تربیلہ روڈ تا گاؤں خگوانی لمبائی 2.30 کلومیٹرممکنہ لاگت 25.993 ملین تربیلہ روڈ تا گاؤں یاسین لمبائی ساڑھے 5 کلومیٹرممکنہ لاگت 69.793 ملین ،دامان تا گاؤں ہارون لنک روڈ لمبائی 5 کلومیٹرممکنہ لاگت 56.506 ملین تحصیل حسن ابدال ،گاؤں حصار تا ڈھوک گجر لنک روڈ ممکنہ لاگت 9.076 ملین گاؤں پوڑمیانہ لنک روڈممکنہ لاگت 25.329 ملین گاؤں شاہیا تا جہان آباد روڈ ممکنہ لاگت 24.895 شامل ہیں منصوبوں پر 50کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جا ئے گی سڑکوں کی تعمیر کیلئے رقم صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے ملک شمشیر اسلم کو دی ہے تحصیل حسن ابدال اور تحصیل حضرو کے عوام نے ملک امین اسلم اور ملک شمشیر اسلم کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔