حضرو(نمائندہ نوائے وقت )قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے دورہ لند ن کے دوران جو عزت اورمقام دیا وہ زندگی کا اثاثہ ہے جیسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار سینئر صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے دورہ لندن سے واپسی پرصحافی لطف الرحمن کے چچا کی وفات پر ان سے تعزیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال اشرف بٹ ،شیخ حامد قدوس ودیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے دوران انکے ہمراہ نوافراد موجود تھے میاں محمد نواز شریف نے جس طرح گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اس موقع پر میاں محمد نوا زشریف نے دیگر پارٹی عہدیداران کو بتایا کہ 1999ء میں جب مشرف نے میری حکومت ختم کی تو ملک بھر میں میرے ہر دروازے بند تھے لیکن اٹک کے شیخ آفتاب احمد نے ایک سال تک میری اور میرے اہلخانہ کی خدمت کی جس پر ان کے مشکور ہیں شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف ماہ جنوری میں وطن واپس آرہے ہیں جہاں قوم ان کا تاریخ ساز استقبال کریگی میاںمحمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک کو بلندیوں تک پہنچایا اقتدار سے جانے کے بعد ان کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کیے گئے۔