بائیکس پر پاکستان بھر کا وزٹ کرنیوالے نوجوان قابل ستائش ہیں، احمد نوا زکھوکھر


گوجرخان(نامہ نگار)قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں،بائیکس پر پاکستان بھر کا وزٹ کر کے اس کے مختلف رنگوں و ثقافت سے آگاہی حاصل کرنے والے نوجوانوں کی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں ان کی آج شہیدوں و غازیوں کی سرزمین گوجرخان آمد ہمارے لئے فخر کا باعث ہے،ان خیالات کا اظہار پوٹھوار پریس کلب کے صدر احمد نواز کھو کھر نے 11 دسمبر انٹرنیشنل مونٹین  ڈے کے سلسلے میں سوار محمد شہید سیڈیم گوجر خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سو سے زائد نیشنل اور انٹرنیشنل بائیک رائیڈرز نے شرکت کی.گوجرخان کی تاریخ میں یہ پہلا ایونٹ تھا جس میں اتنی بڑی تعداد میں موٹر بائیکر جمع ہوئے۔اس تقریب کو جی کے رائیدرز کلب  کے صدر محسن شہزاد اور جی کے ٹورسٹ کے نوید مرزا نے آرگنائز کیا تھا کیا۔مہمان خصوصی احمد نواز کھوکھر نے کھلاڑیوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں،دیگر مہمانان خصوصی میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے صدر ازرم خیام، ممتاز سوشل ورکر باوا وسیم الحسینی اور ممتاز شخصیت حاجی محمد اعظم تھے۔

ای پیپر دی نیشن