شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر و پی پی 137 کے امیدوار حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح ان کے کارکن بھی حالات کے جبر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے نہیں بلکہ ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں حکمران اپنا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پوری طاقت صرف کرکے دیکھ لیں ہم آخری دم تک عمران خان کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر پارٹی عہدیداران، کارکنان اور معززین کی بڑی تعدادبھی موجود تھی حاجی ملک اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ہم سنجیدہ، باوقار سیاست کے ذریعے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمارا اصولی مطالبہ فوری نئے عام انتخابات کا انعقاد ہے جس کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اگر خیبر پی کے اور پنجاب حکومت کی قربانی بھی دینا پڑی تو پی ٹی آئی دریغ نہیں کرےگی مگر اپنے اصولی مطالبہ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوا جائے گا ۔ تحریک انصاف ایسا پاکستان تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں کمزور اور طاقتور میں فرق نہ ہو، لوگ امن، ترقی اور خوشحالی کے ماحول میں زندگیاں گزاریں، آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو اور ملک عظیم الشان طاقت بن کر ابھرے۔