سویابین نہ ہونے سے پولٹری کی صنعت تباہی کاشکارہوچکی : شیخ عباس رضا

Dec 12, 2022


بہاول پور(کامرس رپورٹر) سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے کہا کہ سویابین نہ ہونے کی وجہ سے پولٹری کی صنعت تباہی کاشکارہوچکی ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او)کی جانب سے پورٹ سے درآمد شدہ سویابین کے بیجوں کی 9 پھنسی ہوئی کھیپوں کو یکمشت بنیادوں پر جاری کرنے کا حکم اور ساتھ ہی جی ایم او سویابین درآمد کنندگان کی لائسنس کی فراہمی کےلئے زیر التواءدرخواستوں پر کارروائی کرنے اور 7 دن کے اندر تعمیل کی اطلاع دینے کی ہدایت خوش آئند ہے۔شیخ عباس رضا نے سویا بین اور کینولا کے بیجوں کی ترسیل کی عدم منظوری کی وجہ سے سویا بین کی کمی کی وجہ سے چکن کی قیمتیں 1000 روپے فی کلو گرام اور انڈے فی درجن 500 روپے تک بڑھ جانے کے خدشے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ غریب عوام کسی صورت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی، حکومت اس معاملے پرفی الفورتوجہ دے اور فوری اقدامات کئے جائیں۔ 

مزیدخبریں