کوٹلہ مغلاں میںتجاوزات کی بھر مار، با اثر مافیا کاچوکوں پر قبضہ


کوٹلہ مغلاں( نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) شہریوں محمد عرفان، عبد السبحان، علی حسن، سمیع اللہ ودیگر نے کہا کہ فریدی چوک، دبئی چوک، کوٹ بودلہ میں با اثر مافیا نے سڑک کو اپنے قبضے میں لے کر پنجے گاڑھ رکھے ہیں با اثر دوکاندار مافیا نے دکانوں کے آگے روڈ پرریڑھی والوں سے ہر ماہ پانچ سے چھ ہزار روپے منتھلی مقرر کر رکھی ہے ہر ماہ تجاوزات کی مد میں لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، سکول ٹائم میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے گزرنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر کاروائی کی جائے اور تجاوزات کو ختم کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن