ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جاری سات روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

Dec 12, 2022


ملتان(نیوز رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جاری سات روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے رجحان کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بیڈمنٹن میں علی بورانہ اور عظیم افضل کی ٹیم فاتح قرار پائی جب کہ محمد بلال اور ڈاکٹر شبیر کی ٹیم رنراپ قرار رہی۔ کرکٹ چیمپئنز طلباءمیں ڈیپارٹمنٹ آف پولٹری سائنس قرار پائی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن رنر اپ رہی۔ سپورٹس گالا کے فٹ بال چیمپئن شپ میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز فاتح قرار پائی جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز دوسرے نمبر پر رہا۔والی بال چیمپئن شپ میں ملبری کورٹس بوائز ہاسٹل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سلو سائیکلنگ سٹوڈنٹس کے مقابلے میں مس حمنہ عزیز فاتح قرار پائیں، سلو سائکلنگ فیکلٹی کے مقابلے میں ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم فاتح قرار پائے۔ بیڈمنٹن خواتین مقابلہ جات میں مس سجیلا اور مس عائشہ فاتح قرار پائیں۔تھری لیگ ریس میں مس فرح اور مس صوبیہ فاتح قرار پائیں۔ بیڈمنٹن میں نورزمان اور عمر بی ایس سی اونرز تھرڈ سمسٹر فاتح قرار پائے۔گل جہانیاں اور شعیب دوسری پوزیشن پر نمایاں رہے۔ فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں ایڈمنسٹریشن نے فیکلٹی کو شکست دی۔یوں ایڈمنسٹریشن کی فاتح ٹیم ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔

مزیدخبریں