پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)مولا ناشاہ احمد نورانی کی تمام زندگی احیائے اسلام اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق میں گزاری۔آپ تمام مکاتب فکر کے درمیان یکساں قابل احترام شخصیت کے مالک تھے ۔ یہاں مرکز اہلسنت مرکزی جامع غوثیہ رضویہ میں انکی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے انجمن غوثیہ کے ناظم اعلی شیخ عبدالخالق قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہے انہوں نے کہا کہ مولا ناشاہ احمد نورانی نے اندرون اور بیرون ملک کے دوردراز سفر میں دشمنان ختم نبوت کی سر کوبی کرکے آقا ئے دو عالمؐ کی عزت و عظمت کا پیغام پہنچایاآئین پاکستان میں مرزائیوں کو اقلیت قرار دلوانے میں ان کے کردار کوفراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
مولا ناشاہ احمد نورانی نے زندگی احیائے اسلام میں گزاری:عبدالخالق قادری
Dec 12, 2022