خصوصی افراد کیلئے  دفتر میں  ریمپ تعمیر کرادیا گیا : فرخ ارشاد


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر فرخ ارشاد خاں نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی دفتر رسائی کو آسان بنانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ریمپ تعمیر کردیا گیا ہے۔ ویل چیئربھی جلد مہیا کردی جائے گی۔ اس اہم مسئلہ کی نشاندہی معروف سماجی شخصیت ممبر سی آئی پی لاہور ریجن سیدغلام عباس شیرازی نے کی تھی ۔ خصوصی افراد کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔ ریمپ کے مکمل ہونے پر ممبر سی آئی پی لاہور ریجن سید غلام عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر فرخ ارشاد خاں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر محمد یوسف موہل اور اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر شیخ محمد نعیم بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن