کرسچین کمیونٹی نے ہمیشہ ملکی استحکام اور وقار کیلئے کام کیا: شوکت بھٹی


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور مستعفی ایم این اے شوکت علی بھٹی نے یہاں جناح ہال میں سینٹری ورکرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسچین کمیونٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کے استحکام اور وقار کے لئے کام کیا ہے اور وہ سینٹری ورکرزکے حقوق کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوںنے سینٹری ورکرز پر زور دیا کہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں ۔ تقریب سے سی بی اے کے چیئرمین اسحق کھوکھر، پرویز غوری، احسان عنایت پال، سنی مانئیول، ایپکا کے راہنمائوں نصر اﷲہنجرا، عبدالمجید گجر، محمد امین انصاری، ڈاکٹر شہزاد، ایلڈر لیاقت اور انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن