کارپوریشن افسروں نے کامونکی کو قبضہ مافیا کے حوالے کردیا،لاکھوں کی کمائیاں

Dec 12, 2022


کامونکی(نمائندہ خصوصی)کامونکی میونسپل کارپوریشن کے  افسر شہر کو قبضہ مافیا کے حوالے کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگے ۔تفصیل کے مطابق کامونکی کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں،فوڈ سٹریٹ،منڈیالہ روڈ چوک،سروس روڈ،غلہ منڈیوں اورسٹی چوک کے دونوں اطراف میونسپل کارپوریشن کے آفیسران کی سرپرستی میں آہنی کھوکھے،سٹالز،ہتھ ریڑھیوں،چھابڑی وغیرہ کی اِس قدر بھرمار ہوچکی ہے کہ ٹریفک تو دور کی بات شہریوں کیلئے پیدل گزرنا بھی محال ہوچکا جبکہ قبضہ مافیا شہر کے اِن مقامات سمیت اہم چوراہوں،سڑکوں پرتجاوزات کی صورت میں قبضہ کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کمارہا ہے اور اس رقم میں سے کارپوریشن افسروں کو بھی حصہ پہنچایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ متعلقہ آفیسران کبھی بھی تجاوزات اور صفائی کی صورتحال ازخود جاننے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے بلکہ عملہ انکروچمنٹ،سینٹری ورکرز کے ذریعے اِکا دْکا مقامات کی صفائی اورتجاوزات کے حوالے سے فوٹو سیشن کی حد تک کارروائی کرکے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کو سب اچھا کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے اور بعدازاں وہ تصاویر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر آفیسران کے فیس بک پیجز پر شیئر کردیا جاتا ہے۔دوسری انکروچمنٹ اورصفائی کی سرگرمیوں کے نام پٹرول،ڈیزل اور گاڑیوں کی مرمت کے نام پر مبینہ طورپر لاکھوں روپے کے بوگس بل بھی نکلوائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ۔

مزیدخبریں