انتقامی سیاست سے ریاست میں بدانتظامی پیداہوگی:شکیل عطاء اللہ 


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ انتقامی سیاست سے ریاست میں بدانتظامی پیداہو گی مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان کوپارٹی چیئرمین کے منصب سے ہٹانا قابل قبول نہیں، الیکشن کمیشن حکمرانوں کی ڈکٹیشن پر مہم جوئی سے بازرہے ، نوازشریف اورآصف زرداری سمیت متعدد حکمرانوں نے توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کئے لیکن ہدف صرف عمران خان کو بنانا کہاں کاانصاف ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ اتحادی حکومت نے اپنی تمام اخلاقی حدود عبور کر لی ہیں آئی ایم ایف کے غلاموں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن