ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو 26رنز سے شکست، انگلینڈ نے کرکٹ سیریز جیت لی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 5 روزہ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 26 رنز سے شکست کھا گئی، انگلینڈ نے 328 رنز پر قومی کرکٹ ٹیم کر پویلین بھیج کر ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز کے دوران انگلینڈ ٹیم نے 281 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 202 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز کے بعد میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں گزشتہ روز پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایک ایک کرکے پاکستان کی وکٹس گرتی رہیں اور کوئی بھی پاکستانی بیٹر جم کر اسکور نہ کرسکا۔ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 94رنز بنائے۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم 67 کے مجموعی اسکور پر صرف 1رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 83 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تیسرے کھلاڑی تھے جو 45 رنز بنانے کے بعد مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 191 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی آؤٹ ہوگئے۔امام الحق کو 60 رنز بنانے کے بعد جیک لیچ کی گیند پر جو روٹ نے کیچ آؤٹ کردیا۔

فہیم اشرف 10، محمد نواز 45، ابرار احمد 17 جبکہ زاہد محمود اور محمد علی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ای پیپر دی نیشن