حالات نہ سنبھالے تو ملک مزید نیچے چلا جائے گا، عمران خان

Dec 12, 2022 | 21:55

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حالات نہ سنبھالے گئے تو ملک مزید نیچے چلا جائے گا، پاکستان کا بزنس مین کیوں آواز نہیں اٹھا رہا؟ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ پاکستان کا صنعت کار متاثر ہو رہا ہے، ہمارے دور میں کسان خوشحال ہو رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے آخری مہینے میں 27 فیصد انڈسٹریل گروتھ ہوئی تھی، میں سب سے کہہ رہا ہوں اگر آپ سب آواز بلند نہیں کریں گے تو آپ سب ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے قرضے لیے تھے، ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے اور روپیہ گرتا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے کوئی بتا دے صاف اور شفاف الیکشن کے سوا اس کا کیا حل ہے؟ قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ ملک کہاں جا رہا ہے، آج اپنی قوم سے نہیں اداروں سے مخاطب ہوں، ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے، اس کا اثر سب اداروں پر پڑے گا، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جوابدہ عدلیہ بھی ہوگی۔

مزیدخبریں