آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ

Dec 12, 2023


 چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ چلے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا بطور آرمی چیف امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اسرائیل فلسطین جنگ کے تناظر میں عالمی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے۔دفاعی حوالے سے پاکستان کو کئی چیلنجزکا سامنا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر غلط فہمیاں پیدا کرنے میں ہمیشہ سر گرم رہا ہے۔ اب ایسی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں اس کے مظالم بڑھ گئے ہیں۔ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر گئے تھے۔ لیکن پاکستان میں سازشی تھیوریاں پھیلانے والوں کی طرف سے کہا جانے لگا کہ آرمی چیف خفیہ دورے پر برطانیہ گئے ہیں جس کی تردید کی گئی۔آرمی چیف کو خفیہ دورے کی ضرورت ہی کیا تھی اور پھر کئی دن کے دورے کو کس طرح خفیہ رکھا جاسکتا ہے۔ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں۔ا±ن دنوں پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب جنرل عاصم منیر امریکہ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ پاکستان کے نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس دورے کے دوران ،دفاعی امور پر بات ہوگی دفاعی اور حکومتی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔یہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانے ، غلط فہمیاں دور کرنے اور دفاعی معاہدوں کے حوالے سے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹ اور بے بنیاداطلاعات پر مبنی پراپیگنڈے کا بھی توڑ ہوسکے گا۔فلسطین اسرائیل جنگ کے تناطر میں بھی اس دورے کی اپنی اہمیت ہے۔

مزیدخبریں