اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ کیس ریمانڈ بیک کرکے ری ٹرائل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،سابق وزیراعظم نوازشریف اپنےوکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔العزیزیہ کیس ریمانڈ بیک کرکے ری ٹرائل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کردی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میرٹ پر دلائل کیلئے مزید آدھا گھنٹہ لگے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ہم اب میرٹ پر اس کیس کو سن رہے ہیں،45منٹ میں اس کیس کو مکمل کریں گے،وقت ضائع نہ کریں، شواہد سے بتائیں۔