قلات : آج رواں موسم سرما کا سرد ترین دن، منفی 5 ڈگری ریکارڈ

Dec 12, 2023 | 16:59

ویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں آج رواں موسم سرما کا سرد ترین دن ہے. یہاں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے. آج صبح شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہونے کے باعث سڑکوں، نالوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا۔

دوسری جانب قلات میں شدید سرد موسم میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں. اس کے علاوہ صارفین کوبجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کا بھی سامنا ہے۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے. کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔کوئٹہ اور قلات کے علاوہ زیارت، مستونگ، قلعہ عبداللہ، پشین، ژوب، دالبندین اور دیگر شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔ 

مزیدخبریں