رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ریلویز کو 14 ارب 78 کروڑ سے زائد خسارے کا سامناکرنا پڑا۔
ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر ریلوے کی آمدن 25 ارب 57کروڑ روپے سے زائد ہوئی۔رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اخراجات 40 ارب 35 کروڑروپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ریلوے کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے 4 ماہ میں تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں 12 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد اخراجات ہوئے.جولائی تا اکتوبر فیول آپریشنل کاسٹ 9 ارب ایک کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔
جولائی تا اکتوبر پنشنرزپر 14 ارب 6 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ بجلی اخراجات پر ایک ارب 45 کروڑ روپے خرچ کئے گئے. ہنگامی اخراجات پر 12 کروڑ 56 لاکھ روپے لگا د یے گئے۔امپروومنٹ اور ویلفیئر پر 10 کروڑ 71 روپے اخراجات آئے جبکہ ادویات کی مد میں 80 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔