شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے’’سمگل شدہ‘‘ لگژری گاڑی لےلی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی ذاتی گاڑی کی جگہ ایک ایسی لگژری غیر ملکی گاڑی لے لی ہے جسے ان کے ملک میں برآمد کرنے پر پابندی ہے۔ 3اور4دسمبر کو پیانگ یانگ میں منعقد ہونے والی فرسٹ نیشنل کانفرنس فار مدرز میں کم جونگ ان ایک نجی گاڑی میں پہنچے۔"مے باکھ" کے نشان والی کار کو سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کو برآمد کرنے سے منع کر رکھاہے۔یاد رہے مرسیڈیز "مے باکھ" ایس 650 بہترین کاروں میں سے ایک ہے۔ اس کی قیمت کروڑوں کوریائی وون ہے۔ اسے ایک لگژری چیز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کو برآمدات پر پابندی کی زد میں آتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی جانب سے 2019 میں شمالی کوریا جانے والی مرسڈیز بینز کاروں کے راستے کا پتہ لگانے کے نتیجے میں یہ پتہ چلا کہ انہیں 4 ماہ کے عرصے میں 5 ممالک کے ذریعے سمگل کیا گیا تھا۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل کی لگژری اشیا کی برآمد کی پابندیوں میں ایک اور خامی سامنے آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن